خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ کے ذریعے علاج کروا سکے گا، فواد چوہدری

22  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ پر 10 لاکھ روپے سالانہ حاصل کرسکے گا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کرے گا جو گیم چینجر پروگرام ہے۔پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس پروگرام صحت کارڈ کے ذریعے اب معیاری علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر آئے گا جبکہ ضروریاتِ زندگی پر بھی ریلیف دیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم اور 4 بنیادی اشیائے ضرورت یعنی آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران نے خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved