بھارتی شہری ایٹم بم میں استعمال ہونے والی یورینیم 35 کروڑ روپے فی کلو بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

16  فروری‬‮  2022

نیپال میں ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے مرکزی جوہری مواد یورینیم کو فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کٹھمنڈو پولیس نے اس ضمن میں 2 بھارتی اور 6 مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹھمنڈو پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر یورینیم پروسیسنگ اور فروخت  کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کٹھمنڈو پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کی گئی جہاں پارکنگ ایریا میں کھڑی کار سے یورینیم  برآمد بھی کرلی گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے بھارتی ملزمان کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان اپندرا کمار مشرا اور راجو ٹھاکر پروسیس شدہ یورینیم کو بھارتی 35 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  کار سے گرفتار ہونے والے بھارتی شہریوں اپندرا کمار مشرا اور راجو ٹھاکر نے تفتیش کے دوران مزید 6 مقامی افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا،  جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں بھی یورینیم کی کھل عام فروخت کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جن کے قبضے سے 6 کلو گرام یورینیم برآمد کر کے ضبط کر لی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved