روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 10 پیسے کی کمی کے بعد 175.67 روپے رہی۔
دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 199.84، کینیڈین ڈالر 138.24، اماراتی درہم 47.83، قطری ریال 47.96 روپے کا رہا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/I8autOvqTM pic.twitter.com/JrVKJiDT5E
— SBP (@StateBank_Pak) February 16, 2022