اسرائیلی صدر کا ترکی کے غیر معمولی دورے کا منصوبہ

16  فروری‬‮  2022

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نو تا دس مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

اس دورے سے قبل صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سادات اونال سولہ تا سترہ فروری کے دوران فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کیے لیے جانے والا ترک وفد بعد ازاں اسرائیلی حکام کے ساتھ صدر ہرزوگ کے دورے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے بعض وزرا بھی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کی غرض سے گیارہ تا تیرہ مارچ کے درمیان ترکی کا دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی دوبارہ بحالی سے متعلق خفیہ ایجنسیوں کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ ملا تھا۔

ادھر ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کے دورے میں توانائی تعاون پر بات ہوسکتی ہے۔

ترک وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ترکی اسرائیل سے صلح کیلئے فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved