وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات

17  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت  پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان پولیو مہم پروگرام اور پاکستان میں پولیو سے متعلق پیش رفت اور چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بل گیٹس کی جانب سے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا گیا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے۔

بل گیٹس نے کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائےگا۔بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو سراہا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved