ن لیگ جعلسازی میں ہمیشہ نمبر ون رہی، مریم نواز غلیظ مہم کی حمایت کر رہی ہے، فرخ حبیب

17  فروری‬‮  2022

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جعلسازی سے ہمیشہ نمبر ون رہی ہے۔
ریم نواز کی تنقید پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ خاتونِ اوّل کے خلاف مہم چلانے والوں کی حمایت کر کے ثابت کررہی ہیں کہ اس غلیظ مہم کے پیچھے وہ خود ہیں۔
ایک بیان میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز بتائیں بے نظیر شہید کی کردار کشی کس نے کی، ن لیگ جعل سازی اور فراڈ میں نمبر ون رہی ہے، یہ کبھی آڈیو، ویڈیو اور کبھی بریف کیس کا سہارا لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، ان کے بھائی نے کہا الحمدللّٰہ لندن میں 4 فلیٹ ان کی پراپرٹی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آتے ہیں اور مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے منتقل ہوتے ہیں لیکن مریم صفدر کہتی رہیں کہ لندن کیا پاکستان میں بھی ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کے بھائی نے اقرار کیا کہ لندن فلیٹس ان کے ہیں اور مریم صفدر نے 17 بار اپنے کیس میں التوا لی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved