بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی مخصوص حرکت کے باعث پھر مذاق بن گئے

17  فروری‬‮  2022

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کااپنی مخصوص حرکت کے باعث سوشل میڈیا پر پھر سے مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دارالحکومت  نئی دہلی میں ایک مندر کا دورہ کیا اور اس دوران  انہوں نے مندر میں پوجا بھی کی۔

پوجا کے بعد مندر کا تاریخی رجسٹر لایا گیا جس میں خصوصی مہمان اپنے تاثرات درج کرتے ہیں۔ یہاں نریندر مودی نے بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی، لیکن معاملہ الٹا پڑ گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تاثرات تحریر کرنے والے رجسٹر کے صفحے پر ایسے ہی قلم ہلانا شروع کر دیا جیسے واقعی وہ کچھ لکھ رہے ہوں، لیکن کیمرے نے جو ریکارڈ کیااس نے پول کھول کے رکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی ہوا میں قلم ہلا رہے تھے اور رجسٹر میں تاثرات پہلے سے درج تھے۔

مندر کے رجسٹر میں تاثرات درج کرنے کے معاملے کی حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی وزیراعظم کو اداکار قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم کے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلی پرومپٹر خراب ہو گیا، اور تقریر انہیں زبانی یاد نہیں تھی۔ اس صورتحال میں نریندر مودی نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ان کی آواز سامعین کے پاس نہیں جا رہی، اور وہ تقریر جاری نہیں رکھ سکے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved