حکومت پنجاب نے تحریک لبیک سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی

22  اکتوبر‬‮  2021

حکومت پنجاب نے کمیٹی کی تشکیل کے بعد تحریک لبیک قیادت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے حکومت نے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت صاحب اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی کمیٹی نے تحریک لبیک کے قائدین سے اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ کو روکنے کیلئے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے اور دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے شہر میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کا طلب کر لیا ہے۔ تحریک لبیک کارکنان لاہور نے علاقے ملتان روڈ پر واقع تحریک لبیک کے مرکز پر دھرنا دے رکھا ہے جو کہ پارٹی قائد سعد رضوی کی رہائی اور فرانس سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس وقت ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت نے مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دے رکھی ہے جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانس کے سفیر کو نکالا تو تمام یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہو جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved