ائیر ایشیاء کے مسافر بردار طیارے سے دوران پرواز سانپ نکلنے کے واقعے نے مسافروں شدید خوف میں مبتلا کر دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر ایشیاء کی پرواز کوالالمپور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی، اور اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد طیارے میں اچانک سانپ نکل آیا، جس سے مسافر خوف کا شکار ہو گئے۔
خلیجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حالات کنٹرول سے باہر ہونے پر پائلٹ کو طیارہ واپس موڑنا پڑا، اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ لینڈنگ کے بعد ریسکیو حکام نے مسافروں کو بحفاظت نکال کر سانپ کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سانپ کو طیارے میں ائیر کرافٹ بورڈ پررینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Snake on a plane! AirAsia flight to Tawau diverted to Kuching pic.twitter.com/aqyOexym8b
— Free Malaysia Today (@fmtoday) February 11, 2022