روس نے امریکہ کے نائب سفیر کو ملک بدر کر دیا

17  فروری‬‮  2022

روس نے ماسکو میں تعینات نائب امریکی سفیر بارٹ گورمین کو ملک بدر کر دیاہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ روس نے ماسکو کے امریکی سفارت خانے میں تعینات نائب امریکی سفیر بارٹ گورمین کو ملک بدر کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے سفیر کے پاس روس کا قانونی ویزہ موجود تھا، اور وہ وہاں 3 سال سے مقیم تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کا یہ اقدام اشتعال انگیز ہے، واشنگٹن اس کا جواب دے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم روس سے کہتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے اور بے بنیاد الزامات پر ہمارے سفارتکاروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے گریز کرے۔

یاد رہے کہ یوکرائن تنازع کے باعث روس امریکہ میں پہلے سے کشیدگی پائی جاتی ہے، آج امریکی صدر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس نے اپنی فوجیں یوکرائن کی سرحد سے ہٹائی نہیں ہیں، بلکہ اس میں اضافہ کیا ہے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ مسئلے کا سفارتی حل موجود ہے، لیکن میں پیوٹن سے بات نہیں کرنا چاہتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved