عوام کو ریلیف دیں، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت

22  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کی جس میں انہیں صوبائی امور اور آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے پر فوکس ہے ۔ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کر رہی ۔

دوسری جانب ، گورنر پنجاب سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری دی ۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو یونیورسٹی کے قیام کیلئے تمام فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام سے یونیورسٹی بنانے کا وعدہ  کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved