کرناٹک کالج میں خاتون ٹیچر کو حجاب اتارنے کاحکم، ماننے کے بجائے استعفی دے دیا

18  فروری‬‮  2022

بھارتی ریاست کرناٹک میں خاتون ٹیچر نے حجاب پہننے کی پابندی پر استعفیٰ دے دیا۔

کرناٹک کے کالج  میں ایک لیکچرارنے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفی دے دیا۔کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک  لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔

لیکچرار چاندنی نےکالج پرنسپل کوبھیجے گئے استعفے میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی۔  پچھلے 3 سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں۔ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی عائد ہے جس کے خلاف مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved