عورتوں کیلئے دنیا کے محفوظ ترین شہر کا نام جانیے

18  فروری‬‮  2022

دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست  سامنے آگئی ہے۔

تنہا سفر کرنے والی  خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق برطانوی ادارےنے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ مدینہ دنیا کا محفوظ ترین شہر اس اعتبار سے بھی ہے یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ادارے نے فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔ادارے نے اپنی تحقیق متعدد بنیادوں پر کی ہے جن میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنا شامل ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے، تیسرے نمبر پر دبئی ہے، چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے جبکہ پانچویں نمبر پر چین کا شہر ماکاؤ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved