بھارتی لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ اراکین اسمبلی کا قتل اور جنسی زیادتی سمیت مجرمانہ ریکارڈ ہونے کا انکشاف

18  فروری‬‮  2022

بھارتی لوک سبھا کے نصف سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کے مجرمانہ ریکارڈ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپورکے وزیراعظم لی شین لا نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ اراکین مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم لی شین کا کہنا تھا  کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے اراکین  کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  لوک سبھا کے متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک  کے مقدمے درج ہیں، اور ایسے افراد کا پارلیمنٹ میں موجود ہونا حیران کن ہے۔

لی شین  نے ہندو انتہا پسندی کا نام لئے بغیر کہا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی، لیکن حالیہ برسوں میں حالات یکسر تبدیل ہو گئے، ملک بھر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی لہر اٹھی، قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں جس پر متعلقہ اداروں نے آنکھیں بند رکھیں، جس کے باعث آج بھارت کے یہ حالات ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved