ویڈیو – کنویں میں پھنسے بچے کی جان نہ بچا پانے پر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب زاروقطار رو پڑے

18  فروری‬‮  2022

افغان وزیر دفاع اور طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کنویں میں گرنے والے 6 سالہ بچے کی جان نہ بچا پانے پر زاروقطار روتے رہے۔

افغانستان کے صوبے زابل کے کنویں میں پھنسے والا 6  سالہ حیدر 4 روز سے کنویں میں پھنسا ہوا تھا، اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل اسے کنویں سے نکالنے کی کوشش میں مصروف رہیں۔ اس دوران موبائل فون کے کیمروں کی مدد سے بچے سے بات چیت بھی  کی جاتی رہی اور اس کی حالت پر ریسکیو ٹیمیں مسلسل نظر بھی رکھے ہوئے تھیں۔

افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب اور طالبان رہنما انس حقانی خود اس مقام پر موجود تھے، اور مسلسل ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 13 گھنٹوں سے ہمیں بچے کی آواز سنائی نہیں دی، جس کے باعث ہمیں تشویش لاحق ہو گئی۔ بعد ازاں آپریشن میں تیزی کے باعث جب ریسکیو ٹیمیں حیدر کے پاس پہنچیں تو وہ انتقال کر چکا تھا۔

اس دوران طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بیٹے اور افغان وزیر دفاع ملا یعقوب جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زاروقطار روتے رہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین ان کے جذبہ انسانیت کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملا یعقوب 6 سالہ حیدر کو کنویں سے نکالنے کے آپریشن کے دوران مسلسل وہاں موجود رہے، اور وہ پر امید تھے کہ حیدر کو بحفاظت نکال لیا جائے گا، لیکن ریسکیو ٹیموں کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved