پاکستان اور اسرائیلی بحریہ کی فوجی مشقیں، امریکہ سمیت دیگر ممالک بھی شریک

18  فروری‬‮  2022

اسرائیلی بحریہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے سمندری پانیوں میں فوجی مشقیں کی ہیں۔

اسرائیلی بحریہ کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ اس نے پاکستان، سعودی عرب سمیت ان ممالک کی بحری افواج کے ساتھ فوجی مشقیں کی ہیں، جن کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس  31 جنوری کو شروع ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم مشقیں (آئی ایم ایکس) میں 60 افواج کے 9 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔مشقوں میں شریک ممالک میں پاکستان، عمان، سعودی عرب، ڈی جبوتی،  کوموروس، صومالیہ اور یمن شامل تھے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوارنہیں ہیں۔ ہر دو سال بعد ہونے والی یہ مشق 2012ء میں شروع کی گئی تھی اور امریکی بحریہ کے مطابق  یہ مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی کثیر الاقوامی بحری مشق بن گئی ہے۔

اسرائیلی بحریہ کے چیف ڈیوڈ سلاما نے اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مشق میں ان کی شرکت  طاقت، باہمی سیکھنے کے عمل اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہمارے بحری بیڑوں کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈیوڈ سلاما کا کہنا تھاکہ اسرائیلی بحریہ ہمارے امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندری میدان میں دہشت گردی کو روکنے اور خطے کے سمندری پانیوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved