بلدیاتی ادارے بحال کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

22  اکتوبر‬‮  2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے رابطوں کیلئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا گیا ہے اورنوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری واپس لے چکے ہیں،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں اوراسی سال مارچ کے مہینے کی25 تاریخ کو سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم جاری کیا تھا۔گذشتہ سات ماہ کے دوران اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔اب اس پر عملدرآمد ہونا شروع ہو گیا ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہ اپنے دفاتر میں بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved