ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23.50 ارب ڈالر ہو گئے

18  فروری‬‮  2022

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23.50 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اسسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمارکے مطابق 11 فروری کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر23.490 ارب ڈالرہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 17.095 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.394 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 241 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved