وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عوام اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ منڈی بہاؤالدین میں یہ واضح ہو گیا کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکی اور اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں۔
جاری پیغام میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ کل شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے فرد جرم سے بچنے کے لئے ہر بہانہ استعمال کیا، بکرے کی اماں کب تک خیر منائے گی۔
منڈی بہاؤالدین میں یہ واضح ہو گیا کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکی اور اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں کل شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے فرد جرم سے بچنے کے لئے ہر بہانہ استعمال کیا -بکرے کی اماں کب تک خیر منائے گی بہت جلد لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا-خان اور عوام اب حساب چاہتے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 19, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ بہت جلد لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، خان اور عوام اب حساب چاہتے ہیں۔