مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے نوجوان کوشہید کردیا۔بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا اورگھروں میں گھس کرخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔
اس دوران بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں نہتے نوجوان کوگولیاں برسا کرشہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ شوپیاں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔