خاتون وزیر نے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ملائیشیا کی وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے اپنے بیان میں شوہروں کو مشورہ دیا ہے کہ بات چیت سے نہ سمجھنے والی اور نافرمانی کرنے والی بیویوں کی پٹائی کریں۔
اپنے بیان میں سیتی زیلا کا کہنا تھا کہ شوہر اپنے بیوی کو غلطی کرنے پر زبانی طور پر سمجھائیں، انہیں یہ محسوس کرائیں کہ ان کا طرز عمل درست نہیں، اگر وہ اپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو انہیں تین روز کیلئے اکیلا چھوڑ دیں۔ خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ اگر اس کے باوجود بھی بیوی کو اپنی غلطی کا احساس نہ ہو، اور وہ نافرمانی اور ضد کی روش پہ قائم رہے تو شوہروں کی چاہیے کہ وہ ان کی پٹائی کریں۔
سیتی زیلا کا کہنا تھا کہ بیویوں کو غلطی پر مارنا انہیں درست کرنے، ان کے رویے بدلنے اورانہیں مشتعل ہونے سے بچائے گا۔
View this post on Instagram
خاتون وزیرکواپنے اس بیان کے بعد خواتین کے حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس معاشرے میں گھریلو تشدد کی شرح پہلے ہی بہت زیادہ ہے، ان حالات میں سیتی زیلا کا بیان گھریلو تشدد کی حمایت کے مترادف ہے۔