بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی طالبات پر مقدمہ درج

19  فروری‬‮  2022

بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی 10 طالبات کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ مقدمہ ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں باحجاب طالبات کو کالج داخل ہونے سے روکنے پر احتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے علاقے تمکور کی پولیس نے ایمپریس گورنمنٹ کالج کے سامنے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی طالبات کے خلاف مختلف دفعات کے تحت  درج کیا ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  یہ طالبات دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی بھی مرتکب ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے بعض تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے یونیفارم پر پابندی کی آڑ میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی تھی، جسے مسلمان طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کرناٹک ہائیکورٹ نے بھی متنازع حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ آنے تک مسلمان طالبات حجاب نہ کریں، اس کے بعد باحجاب طالبات اور خواتین اساتذہ کے بھی کالج کے گیٹ پر روک کر ان کت حجاب اتروا لئے گئے تھے۔

حجاب پر پابندی کا معاملہ کرناٹک کے علاوہ مدھیہ پردیش سمیت دیگر ریاستوں میں بھی پھیل رہا ہے،اور ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved