سوشل میڈیا پر کسی کی کردار کشی اور عزت اچھالنے کو قابل تعزیر جرم قرار دینے کیلئے قانون منظوری کیلئے کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کیلئے بھیجے گئےہیں،پہلےقانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کوانتخابی مہم میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی ہے، جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتوں کوپابند کیا گیا ہے کہ 6 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کیا جائے۔
وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کیلئے بھیجےگئےہیں،پہلےقانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کوالیکشن کمپین میں حصہ لینےکی اجازت دی گئ ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دے دیا گیا ہے،عدالتوں کوپابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 19, 2022
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں تبدیلی کی آرڈیننس کے ذریعے منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وزراء اور اراکین اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔