ممبئی پولیس نے نشے میں دھت ہو کر گاڑی شہری پر چڑھانے والی بالی وڈ اداکارہ کو گرفتار کر لیا

19  فروری‬‮  2022

ممبئی پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور شہری پر چڑھانے کے جرم میں بالی وڈ اداکارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات  کی رات ایک بجے اداکارہ  کاویا تھاپر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں اور اس دوران انہوں نے  ایک شہری کو ٹکر مار کر زخمی کیا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کی۔ بعد ازاں کاویا کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے، اور عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ کاویا  تھاپر بالی وڈ فلموں میں کام کیساتھ متعدد بھارتی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں، اور انہیں بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار  کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved