دنیا کے 139 ممالک میں سےمہنگائی کے اعتبار سے پاکستان آخری نمبر پر ہے،شوکت ترین

20  فروری‬‮  2022

وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس ٹویٹ کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کی لاگت، امریکا کے مقابلے میں اوسطاً 71.52 فیصد کم ہے، پاکستان میں کرایہ اوسطاً امریکا کے مقابلے میں 90.64 فیصد کم ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کراچی نیویارک سے 79.35 فیصد کم مہنگا ہے۔

لیکن دوسری جانب پاکستان میں مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved