ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 100 افراد کو نقدی، موبائل سمیت دیگر اشیاء سے محروم کیا، پھر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ انوکھی واردات کراچی کے علاقے کورنگی میں کی گئی۔ نجی چینل کی نیوز رپورٹ کے مطابق کورنگی میں 10 سے 12 مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر بلا خوف و خطر 100 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا۔ شہریوں کی شکایات کے مطابق ڈاکوؤں نے ان سے نقدی اور موبائل سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔
ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والےشہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 15 پر پولیس کو متعدد بار فون کیا، لیکن پولیس نہ پہنچی، اور ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔