سوئس بینکوں میں کس پاکستانی کی کتنی دولت ہے، تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

20  فروری‬‮  2022

سوئس ادارے نے بینکوں میں موجود رقوم کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا فیصلہ کیاہے ۔

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم کے متعلق سوئس سیکرٹس نامی  تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔

اوسی سی آر پی کے مطابق47 ہزار میڈیا اداروں کے مدد سے دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی ہیں، یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پر اسراردنیا سے متعلق ہیں۔

او سی سی آرپی کے مطابق 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی، جس کیلئے مجموعی طورپر18 ہزار بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے ۔

او سی سی آرپی نے مزید بتایا ہے کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بےنقاب کیا گیا ہے۔

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں موجود رقوم کی مالیت پاکستانی روپے میں 17 ہزار600 ارب روپے بنتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved