اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

23  اکتوبر‬‮  2021

کالعدم جماعت کے لانگ مارچ پرپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پلان کا اعلان کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ مختلف راستے اختیار کریں۔ ٹی ایل پی کے دھرنے کو روکنے کے لیے راولپنڈی میں دوسرے روز بھی مری روڈ سمیت اہم شاہراہیں مکمل سیل ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے نادرا چوک اور ایوب چوک استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مری روڈ فیض آباد سے پہلے اور راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے بند ہے، پارک روڈ، ترامڑی چوک اورلہترار روڈکو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ میٹروبس سروس آئی جے پی روڈ تاپاک سیکرٹریٹ چلتی رہےگی تاہم راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved