پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں، فوادچوہدری

21  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیسہ چوری کرکے باہربھیجنا پاکستان جیسے ملکوں کا اہم مسئلہ ہے۔

چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈورا اور پاناما کے بعد کریڈٹ سوئس بینک لیکس سامنے آئی ہیں، بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جن میں کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ اکاؤنٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہیں، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved