حکومت کو دھچکا، ایم کیو ایم حکومت کی حمایت نہیں کرے گی، خالد مقبول صدیقی

21  فروری‬‮  2022

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایسا ارڈیننس جس سے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہو اسکی ایم کیو ایم کسی صورت حمایت نہیں کرسکتی۔

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی حمایت نہیں کی جاسکتی جہاں پارلیمنٹ ہو وہاں آرڈیننس سے کام چلانا حکومت کی شکست ہے۔ایم کیو ایم کے تحت بہادرآباد میں مہاجر نوجوانوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے نوجوان کو تنظیم کے لیے بے غرض کام کرنے کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں ایک دوسرے کے لیے قربانی کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں، اجتماعی مقصد کے لیے قلم کو بطور ہتھیار اٹھانا پڑے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کے میڈیا سے متعلق آرڈیننس حکومت کے لیے مسائل پیدا کردیگی ایم کیو ایم اس آرڈیننس کی حمایت نہیں کرے گی۔

کراچی میں امن و امان سے متعلق خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ سندھ حکومت کے خلاف درج ہونا چاہیے جب تھانے فروخت ہوں گے تو جرائم بڑھیں گے عدلیہ کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved