ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،2پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک

21  فروری‬‮  2022

ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کے گروپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں2 پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ طیارہ ٹریننگ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔حکام نے مزید کہا کہ طیارے کے پائلٹ صادق فلاحی اورعلی رضا حنیف زاد نے شہری آبادی کوجانی نقصان سے بچانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

طیارہ اسکول کے قریب ایک میدان میں گرکرتباہ ہوا۔طیارہ تباہ ہونے کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved