زندگی بے وفا ہے ایک دن ٹھکرائے گی، حمزہ شہباز کے گانے کی ویڈیو وائرل

21  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز اپنی رہائش ماڈل ٹاؤن  میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ پا سکے اور بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا گنگنا دیا۔

حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو  بنارہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے گلوکار محمد رفیع کا گانا زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی گایا،  نشست میں موجود تمام افرادبہت غور سے  گانا سن رہے تھے  اور گانے کے  اختتام پر تمام افراد نے  نے تالیاں بجاکر خوب داد بھی دی اور حاضرین محفل حمزہ شہباز کا گانے سے محظوظ ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved