اسرائیلی سپریم کورٹ کی مستقل نشست پر پہلامسلمان جج تعینات

21  فروری‬‮  2022

اسرائیل کی سپریم کورٹ کی مستقل جج کی نشست پر مسلمان خالد کابوب کو تعینات کردیا گیاہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابوب کی اسرائیلی سپریم کورٹ میں تقرری کی تصدیق کر دی گئی ہے، اور یہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے پہلے مسلمان جج ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے 20 فیصد سے زائد شہری عرب ہیں،  جہاں 2003ء کے بعد عرب جج کو اعلیٰ عدالت میں ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ اس سےقبل تعینات ہونے والے تمام عرب جج عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔ 63 سالہ خالد کابوب مستقل جج بننے والے پہلے مسلمان ہیں، جو اس سے قبل تل ابیب میں جج کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

عالمی میڈیا میں اسرائیلی سپریم کورٹ میں پہلے مستقل مسلمان جج کی تعیناتی کو بڑی تبدیلی کے طور پر رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved