عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

22  فروری‬‮  2022

امریکی خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، دوسری طرف کرونا وائرس کی ویکسین متعارف کروانے کے بعد امریکا اور یورپ میں تیل کی طلب اضافہ ہوا ہے۔

روسی صدر کے یوکرین میں ’امن فوج‘ داخل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا  ہوگیا۔عالمی  مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں اور لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر کی سطح عبور کر گیا ہے۔دوران ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر 25 سینٹس میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجودہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے گذشتہ ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ عالمی سطح پر تیل کی طلب اگلے سال کے آخر میں بڑھ جائے گی۔ ایجنسی نے اوپیک اور اس کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ تیل کی پیدوار کی کمی پوری کرنے کے ساتھ تیل مارکیٹ میں توازن قائم رکھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved