وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا کارنامہ، اپنے صوابدیدی فنڈز دکھی انسانیت کیلئے وقف کر دیئے

22  فروری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کینسر اور لیور ٹرانسپلانٹ کے مستحق مریضوں کے لیے مزید 81 لاکھ روپے جاری کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے صوابدیدی فنڈز دکھی انسانیت کے لیے وقف کردیے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکینسر اور لیور ٹرانسپلانٹ کے مستحق مریضوں کے لیے مزید 81 لاکھ روپے جاری کردیے۔   وزیر اعلیٰ آفس سے ڈی جی ہیلتھ کو جاری مراسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا عبادت ہے، مستحق مریضوں کے علاج کے لیے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے، دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved