حسان خاور نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا صرف سیاسی مقاصد کے لیے عوام استعمال ہوئے اور انھیں ان کے بنیادی حقوق بھی نہ ملے۔
عاون خصوصی وزیراعلی و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصہ سے اپوزیشن نمبرز پورے ہونے کے دعوے کر رہی تھی، اپوزیشن باتیں لاکھ کی کرنی خاک کی کی عملی تصویر بن چکی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے، بلاول ن لیگ سے وزیراعظم چاہتے ہیں، ن لیگ نئے الیکشن میں جانا چاہتی ہے۔
حسان خاور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اب جنوبی پنجاب کے لوگ بھی صحت کارڈ کے ذریعے بہترین اور باعزت علاج کروا سگیں گے جو ان کے احساس محرومی کو دور کرے گا۔