عمران خان کی مودی کو للکار، ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج

22  فروری‬‮  2022

وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بھارت گاندھی اور نہرو کا نہیں، مودی کا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے، عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

 وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو 2 بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، منی لانڈرنگ بھی بڑے چیلنجز ہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، ترقی پذیر ممالک سے پیسے کی منتقلی بڑا مسئلہ ہے، ملک کا پیسہ باہر لے جانا اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، دنیا میں بھوک و افلاس، غربت اور دیگر مسائل کی جڑ منی لانڈرنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، اس کی وجہ سے دنیا متاثر ہو رہی ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان روس کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، روس اور یوکرین معاملات کے پر امن طریقے سے حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ایران سے پابندی ختم ہو، ہم ایران سے سستی گیس حاصل کرسکتے ہیں، چاہتے ہیں بھارت لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کام کرے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved