لندن سے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کیلئے اسحاق ڈار کی درخواست مسترد

22  فروری‬‮  2022

چیئرمین سینیٹ نے ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کی لندن سے ورچوئل حلف اٹھانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھانے سے متعلق اسحاق ڈار کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ جوابی خط میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ نے ویڈیو لنک یا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے حلف اٹھانے کی درخواست دی تھی، لیکن سینیٹ کے اپنے رولز ہیں، آئین اور سینیٹ رولز کے مطابق منتخب رکن کو سینیٹ میں آ کر حلف اٹھانا ہوتا ہے، اس لئے ویڈیو لنک کے ذریعے یا ہائی کمیشن میں حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت مئی 2018ء میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عارضی طور پر معطل کردی تھی۔  بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 29 جون 2018ء کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا تھا، اور اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت 9 مارچ 2018ء سے بحال کر دی گئی تھی۔ 10 فروری 2022ء کو اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022ء کا میری سینیٹ نشست پر کامیابی کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد میں  بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کیلئے تیار ہوں، تاہم برطانیہ میں زیر علاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں لہذا بطور سینیٹر ویڈیو لنک  یا لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے حلف لیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved