ایس ایچ او کی لیڈی سب انسپکٹر کے ساتھ تھانے میں پارٹی، ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس، دونوں اہلکار معطل

22  فروری‬‮  2022

ایس ایچ او فیصل ٹاؤن  یاسر چیمہ کو تھانے میں کیمروں پر کپڑا ڈال کر پارٹی کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔

مجرموں کی جانب سےتو شناخت سے بچنےکیلئے سی سی ٹی وی کیمرےتوڑنے، اُن کا رُخ موڑنے یا ان پر کپڑا ڈالنےکی ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی، مگر قانون کے رکھوالے لاہور کے ایک تھانیدار کی طرف سے اپنے دفتر میں نصب کیمرے پر کپڑا ڈالنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ایس ایچ او یاسرچیمہ نے لیڈی سب انسپکٹرکی موجودگی میں کیمروں پرکپڑا ڈلوایا۔ آئی جی آفس کے  مانیٹرنگ روم میں موجود سٹاف نے بند کیمروں کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔

کپڑا ڈالنے سے پہلے اسی کیمرے سے بنی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او یاسر بشیر اپنی شرٹ کے بٹن بند کر رہا ہے جبکہ کمرے میں لیڈی سب انسپکٹر مہوش اور ایک مہمان بھی موجود ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او اورلیڈی سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق کیمرہ بند کرنے کا منظر ڈی آئی جی  روم کے اہلکاروں نےدیکھ کر فوری ڈی آئی جی آپریشنز کو بتایا، جس کے بعد  ڈی آئی جی نے ایس ایچ او یاسر بشیر اور سب انسپکٹر مہوش کومعطل کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved