پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین کو 3 روز علاج کے بعدہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو معدے میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لا یا گیا تھا، جہاں ابتدائی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر نے جہانگیر ترین کو معدے کا السر ہونے کی تشخیص کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو 3 دن ہسپتال میں زیرعلاج رکھنے کے بعد آج ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جس کے بعد رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق گھر منتقل ہو گئے ہیں، کیونکہ انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین بیرون ملک ماہر ڈاکٹروں کے پاس بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔