روس کا یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

22  فروری‬‮  2022

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کیساتھ 2014ء میں کیا جانے والا منسک نامی جنگ بندی کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ اس منسک نامی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اب کچھ بھی نہیں بچا۔ روسی صدر نے موجودہ حالات کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یوکرین اب بھی نیٹو رکنیت حاصل کرنے کے عزائم کا ارادہ ترک کر کے اچھا فیصلہ کر سکتا ہے، جس کے باعث امن اقدامات کو تقویت ملے گی۔

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو اب غیر مسلح کیا جانا چاہیے، ورنہ زمینی صورتحال کے پیش نظر ماسکو اقدامات اٹھائے گا۔ دوسری جانب ماسکو کی پارلیمنٹ نے ملک سے باہر روسی افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے وزیردفاع نے بھی اپنی افواج کو روس کے ساتھ جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔

واضح  رہے کہ یوکرائن تنازع کے باعث نیٹو اور روس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے، روسی صدر نے نیٹو ممالک پر واضح کر دیا ہے کہ یوکرائن تنازع پرامن طریقے سے حل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ حالات میں شدید کشیدگی کے باعث امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے یوکرائن میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved