جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 طالبان سمیت 4 افراد جاں بحق

23  اکتوبر‬‮  2021

افغان شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان فورسز کے 2 اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی پر مامور طالبان اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔جلال آباد میں ہی ایک اور واقعے میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
تاحال دونوں واقعات کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم جلال آباد میں اب تک طالبان پر ہونے والے حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جلال آباد میں طالبان کی گاڑیوں پر تین حملے کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق اور 10 کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کے بعد شہر بھر میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جلال آباد میں طالبان کی گاڑیوں پر تین حملے کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق اور 10 کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کے بعد شہر بھر میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved