روس یوکرین تنازعہ، خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی

23  فروری‬‮  2022

روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور اب 100 ڈالر کو حد چھونے لگی ہے ۔

عالمی منڈی میں بدھ کے روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی 92 ڈالر تک جاپہنچی ہے۔اسی طرح لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 97  ڈالر 17 فی بیرل ہوگئی ہے۔

سیاسی و معاشی ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر کی نظریں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہرین معاہدے کے لئے مذاکرات پر لگی ہیں، اس حوالے سے کوئی بھی مثبت پیغام عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 2014 میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے ‘منسک’ کے خاتمےکا اعلان کردیا ہے۔پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved