وزیراعظم سعودی عرب کے دورے بعد کیا کریں گے وزیر نے خوشخبری سنا دی

23  اکتوبر‬‮  2021

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کے لئے پیکیج کا اعلان کریں گے ۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کےدورےسےتعلقات پردوررس اثرات مرتب ہوں گے۔سعودی عرب کےساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ مہنگائی کےاثرات کم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ان کا مزید کہنا تھا وہ ٹولہ مہنگائی کی بات کرتا ہے جسے عوام نے اقتدار سے الگ کیا۔ ایک دوسرے کو سلیکٹر قرار دینے والے عوام کی بات کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول سے پوچھتا ہوں کہ پنجاب میں آٹا تھیلا 1300 روپے میں اور سندھ میں 1400 روپے کا مل رہا ہے۔ کراچی کے منصوبے بھی وفاقی حکومت بنارہی ہے ۔ اپوزیشن کا احتجاج ہمارے خلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف ہے۔ ہم غریب عوام کے لئے فوڈ سپورٹ پروگرام لا رہے ہیں ۔ کرکٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستانی کرکٹ کے شاہین اتوار کو پرجوش ہوکر میدان میں اتریں گے ۔ پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved