بھارت میں عدلیہ بھی ہندو انتہا پسندوں کو تحفظ فراہم کرنے لگی، تنقید کرنے پراداکارگرفتار

23  فروری‬‮  2022

حجاب سے متعلق کیس سننے والے جج پر تنقید کرنے کے الزام میں بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار چیتن کمار کو کرناٹکا میں جسٹس کرشنا ڈکشٹ پر تنقید کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چیتن کمار کے خلاف مقدمہ ان کی ٹوئٹ کی بنیاد پردرج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار چیتن کمار نے حال ہی میں حجاب پر عائد پابندیوں کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت کرنے والے کرشنا ڈکشٹ نامی جج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکار نے جج کرشنا دکشٹ کے متعلق اپنے ایک ٹوئٹ مں جج کے خلاف بات کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved