وزیراعظم عمران خان دو روزہ تاریخی دورے پر روس روانہ

23  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمرا ن خان دو  روزہ تاریخی دورہ روس پر ماسکو روانہ ہو گئے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر روس کے 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر  روانہ ہوئے ہیں۔

24 فروری کو عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پیو ٹن سےون ان ون   ملاقات کریں گے ،   دورہ روس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ عمران خان دو دہائیوں بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور  روس کے صدر پیوٹن کے مابین ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہوگا،ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے،اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر بھی ملاقاتیں کریں گے۔

صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیر اعظم بین الاقوامی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، روس پاکستان تعلقات خصوصاً توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی اوراس کے   علاوہ اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved