بچوں کے اسکول کا ہوم ورک کم کرنے کا فیصلہ، قانون منظور

23  اکتوبر‬‮  2021

چین میں بچوں پر اسکول کے ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون منظور کرلیا گیاہے۔

قانون کے مطابق بچوں کو زیادہ ہوم ورک اور نصاب سے زیادہ سبق نہیں دیا جائے گا۔نئے قانون کے تحت والدین کو بچوں کی تعلیم، تفریح اور آرام کا وقت مقرر کرنا ہوگا اور بچوں کو انٹرنیٹ کا عادی ہونے سے بچانا ہو گا اور بچوں کو مظبوط تندروست رکھنے کیلئے جسمانی سرگرمیاں کروانی ہوں گی۔ بچوں کے آن لائن گیمز ایک ہفتے میں تین گھنٹے سے زیادہ کھیلنے پر بھی پابندی لگائی دی گئی ہے، اور پرائیوٹ ٹیوشن کمپنیوں کو بھی نان پرافٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔قانون میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے والدین یا ان کے سرپرست خاندان کے افراد کی تعلیم کے ذمہ دار ہوں گے۔بچوں کی تعلیم سے متعلق قانون پر یکم جنوری 2022 سے اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ چین میں حکومت نے حالیہ دنوں میں بچوں کی نشوونما کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں پر قابو پانے کے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved