روسی حملے کے بعد، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، سونا، خام تیل مہنگا ہوگیا

24  فروری‬‮  2022

روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں آ گئیں۔

جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ممبئی میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس 55ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔بڑے زرعی ملک یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر غلے کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے عالمی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کرگئیں۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 2.01 پوائنٹس کم ہوچکے ہیں جبکہ چین کی شنگھائی کمپوزٹ کے انڈیکس میں بھی 1.96 پوائنٹس کی کمی آچکی ہے۔امریکی اسٹاک مارکیٹ ’نیسڈیک‘ پہلے ہی ممکنہ جنگ کے خدشے کی بناء پر 2.57 پوائنٹس گرچکی ہے جبکہ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بھی 0.42 پوائٹس جتنی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب روس پر یوکرین کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت 40 ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved