یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا ہے، روس، یوکرین کا 5 طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

24  فروری‬‮  2022

روس نے یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ہے۔روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کی ائیر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ملٹری اسٹرکچر اور بارڈر فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہروں میں میزائل حملے نہیں کیے جا رہے۔دوسری جانب یوکرین نے بھی روس کے 5 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین حکومت کی جانب سے روس کے طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم روسی وزارت دفاع کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہ آسکا۔یوکرین کے صدر نے روسی حملے کے اعلان کے بعد فوری ملک میں مارشل  لاء نافذ کردیا تھا۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی پیش قدمی کر رہی ہیں۔ جس پر یوکرین کے وزیر داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس نے یوکرین پر حملے شروع کردیئے ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved