تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، عمر ایوب نے دستخط کر دیئے، چوہدری منظور اور خرم دستگیر کا انکار

24  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہےکہ اپوزیشن کی تحریک عدم  اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، چوہدری منظور اور (ن) لیگ کے  خرم دستگیر نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے دعوے کو لکھ کر دینے سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی کے پروگرام میںعمر ایوب نے اپنے دستخط کے ساتھ لکھ کر پرچہ لہرایا اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کا دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے چائے، پیسٹری والوں کے کاروبار کو فائدہ ہوگالیکن ان ملاقاتوں کا سیاسی فائدہ صفر ہے۔

دوسری  جانب پروگرام  کے میزبان منیب فاروق کے اصرار کے باوجود پیپلزپارٹی کے چوہدری منظور اور (ن) لیگ کے  خرم دستگیر نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے دعوے کو لکھ کر دینے سے گریز کیا۔چوہدری منظور نے کہا کہ کپتان میچ ہار رہا ہو تو میدان سے بھاگ نہیں جاتا،کھیلنے تو جانا پڑتا ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا  کہ  عمرانی حاکمیت کا جنازہ شاہراہ دستور پر پڑا ہے جسے اس کے اتحادی اور لانے والے بھی اٹھا نہیں پا رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved